بھمبر سماہنی روڈ سکا تالاب کے مقام پر موٹر سائیکل سوار بس سے ٹکرا گئے، زخمی حالت میں ہسپتال داخل

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:08

بھمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) بھمبر سماہنی روڈ سکا تالاب کے مقام پر موٹر سائیکل سوار بھمبر آنے والی بس سے ٹکرا گئے ، دونوں کو زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ، سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ، تفصیلات کے مطابق بھمبر سماہنی روڈ پر سکا تالاب کے مقام پر گزشتہ روز بھمبر ایک موٹر سائیکل نمبر jmk/3305 جس پر سماہنی کے علاقہ کے افراد برکت علی اور عرفان علی سوار تھے اور واپس گھر جارہے تھے کہ مخالف سمت سے آنے والی بس نمبر fdw/4956 جو کہاولیاں سے بھمبر آرہی تھی سے ٹکرا گئے اور زخمی ہو گئے بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ زخمیوں کو بھمبر آنے والی ایک پرائیویٹ کار میں ڈال کر ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دونوں کی دیکھ بھال کی گئی جبکہ ایک زخمی کووارڈ میں داخل کر لیا گیا ، واقع کی اطلاع ملنے پر سٹی تھانہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :