توانائی بحران پر قابو پانیوالی ریاست ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے ،آصف مصطفائی

ہفتہ 1 نومبر 2014 13:08

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014)مسلم لیگ (ن) مظفر آباد کے سیکرٹری جنرل آصف مصطفائی نے کہا ہے کہ توانائی بحران پر قابو پانے والی ریاست ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہوتی ہے ،اگر محکمہ برقیات کے ملازمین جانفشانی سے کام کریں تو بچلی چوری ہونے سے بچائی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگرریاست میں الٹی گنہگا بہتی ہو توپورا سسٹم بگڑ جاتا ہے ، لمبی تان کر سونے والوں کاپیچھاقبرتک نہیں چھوڑا جائے گا ،عوامی حقوق پرکوئی سمجھوتہ نہیں ، حکمران اپنے آپ کو سندھار لیں ورنہ حکومت کے خلاف عوامی بغاوت کا ٹھاٹھیں مارتاسمندر اس طرح لے ڈوبے گا کہ نام ونشان مٹ جائیگا،ذرائع ابلاغ سمیت بجلی لوڈشیڈنگ کااثر ہرخاص وعام پرپڑتاہے ‘ البتہ چور کا ساتھ چور دے ،محض کرتوتوں کوچھپانے کے لئے دوام بخشا جاتاہے ‘ چور ی کسی بھی مہذب معاشرہ میں وہ گھناؤنافعل تصورکیاجاتاہے ،جو تمام برائیوں میں شرمناک فعل کے زمرے میں آتاہے،حکومت بجلی بحران پرقابو پانے میں مسلسل ناکام ہوچکی ہے ۔