اداکارہ و ماڈل ونیزا احمد نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کروادی

ہفتہ 1 نومبر 2014 12:32

اداکارہ و ماڈل ونیزا احمد نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کروادی

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) اداکارہ و ماڈل ونیزا احمد نے اپنے ملبوسات کی نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں نمائش کروادی ۔ ہفتہ کے روز میزبان و اداکارہ ندا یاسر کے نجی ٹی وی سے پیش کیے جانے والے مارننگ شو میں ونیزا احمد نے اپنے ڈیزائن کردہ ملبوسات کی نمائش کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میرے ملبوسات میں کوالٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے اور میں کسی قیمت پر بھی کوالٹی کے معیار کو کم نہیں کر سکتی ۔

اپنے تیار کردہ ملبوسات انتہائی مناسب قیمت پر فروخت کر رہی ہوں جو ایک عام لڑکی بھی آسانی سے خرید سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے بڑے ڈریس ڈیزائنروں کی طرح لاکھوں کروڑوں روپے کمانے کی چکروں میں نہیں بلکہ صرف اپنے شوق کی خاطر یہ کام کر رہی ہوں اور خدا کا شکر ہے کہ لوگ میرے تیار کردہ ملبوسات پسند کرتے ہیں ۔