سعودی عرب میں بچوں کے جنسی استحصال میں خطرناک اضافہ

ہفتہ 1 نومبر 2014 11:38

سعودی عرب میں بچوں کے جنسی استحصال میں خطرناک اضافہ

دمام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) سعودی میڈیاکی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں بتایاگیاہے کہ ملک بھر میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ اس سروے کے مطابق ہر چار میں سے ایک بچے نے یہ انکشاف کیا کہ اس کے بچپن میں کسی موقع پر جنسی طور پر ہراساں کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق جنسی استحصال کا شکار ہونے والے 49.23 فیصد بچوں کی عمریں 14 برس یا اس سے کم تھیں۔

(جاری ہے)

ایک سماجی اور تعلیمی مشیر شیخا بنت عودیٰ العودیٰ نے کہا کہ سعودی عرب میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے واقعات کے درست اعدادو شمار اس لیے دستیاب نہیں ہیں کہ اس موضوع پر اب بھی بات نہیں کی جاتی، اس لیے کہ خاندان اسکینڈل بن جانے کے ڈر تے ہیں، یا پھر خاندان کے کسی قریبی فرد کی جانب سے ایسا کیا گیا ہوتا ہے۔شیخا نے واضح کیا کہ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کی بنیادی وجہ خاموشی ہے، اور خاندان، خصوصاً ماں کی غفلت ہے۔انہوں نے اسکول کی انتظامیہ اور والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کو ذاتی دفاع کی مہارت فراہم کریں، ان کے اندر اچھی سوچ پیدا کریں اور انہیں قریبی پولیس اسٹیشنوں کے ٹیلی فون نمبرز یاد کروائیں۔

متعلقہ عنوان :