نیتن یاہوکی پالیسیاں اسرائیل مخالف نائن الیون کا سبب بتائیں،اسرائیلی کارٹونسٹ

ہفتہ 1 نومبر 2014 11:38

مقبوضہ یروشلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) اسرائیلی اخبارنے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کاتوہین آمیز کارٹونسٹ شائع کیا ہے جس میں انہیں نائن الیون کے انداز میں امریکی ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس کے بعدسوشل میڈیا پر لوگوں نے اسرائیل کے امیج کو موضوع بنانے کارٹونسٹ پر سخت تنقید شروع کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کارٹونسٹ کی طرف سے اس خاکہ آرائی میں بنجمن نیتن یاہو کو ورلڈ ٹریڈ تاور سے جہاز ٹکراتے دکھانے پر برا بھلا کہا جا رہا ہے۔

کارٹونسٹ آموس بائیڈر مین نے اپنے اس کارٹون کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں اس طرح امریکہ اسرائیل تعلقات کو بحرانی صورتحال سے دوچار کرنے کی یاہو کی پالیسیوں کو ہدف بنانا چاہت اتھا۔ کیونکہ ان پالیسیوں کی وجہ سے اسرائیل امریکہ تعلقات ں ائن الیون والی بحرانی صورتحال میں داخل ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

کارٹونسٹ کا کہنا ہے اس کارٹون کا پیغام بھی یہی ہے کہ نیتن یاہو اسرائیل کے امریکہ کے ساتھ معاہدات کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جوکہ اسرائیل کے لیے نائن الیون سے کم نہ ہو گا۔

آموس بائیڈر مین نے مزید کہا کہ اس طریقے سے انہیں متوجہ کرنا چاہتا تھا۔ وزیر اعظم کو علم ہونا چاہیے کہ امریکہ تذویراتی حوالے سے اسرائیل کے لیے اہم ترین اثاثہ ہے۔اس بارے میں ایک اسرائیلی سفارتکار پال ہرشون نے کہا کہ میری عادت نہیں ہے کہ میں میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناوں لیکن ہیرٹز ان دنوں گٹر پریس والا کام کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :