داعش مخالف مہم سے شامی حکومت کو فائدہ ہوگا،امریکی وزیردفاع

ہفتہ 1 نومبر 2014 11:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔نومبر-2014) امریکی وزیر دفاع چک ہیگل نے خبردار کیا ہے کہ داعش کے خلاف امریکی قیادت میں جاری عالمی مہم کا فائدہ شام کے صدر بشار الاسد کو پہنچ سکتا ہے۔ایک انٹرویومیں امریکی وزیردفاع چک ہیگل نے کہاکہ ہمارے اور اتحادیوں کے داعش کے خلاف جس طرح عراق میں جانے سے عراقیوں کو اپنی حکومت مستحکم کرنے کا موقع مل سکتا ہے، اسی طرح بشارالاسد کو بھی ہماری مہم کے کچھ فوائد ہو سکتے ہیں تاہم امریکی وزیر دفاع نے کہا امریکہ اس تناظر میں طویل المدتی حکمت عملی کے لیے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

اس ممکنہ پالیسی میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہو گا۔واضح رہے امریکہ ماہ اگست سے عراق میں جبکہ ماہ ستمبر سے شام میں بھی داعش کے خلاف فضائی کارروائیوں کی مہم شروع کیے ہوئے پے۔ اس مہم میں اسے مغربی ممالک کے علاوہ مشرق وسطی اور خلیجی ممالک کی بھی حمایت حاصل ہے۔امریکہ اور اس کے اتحادی شام میں بشار الاسد مخالف معتدل قوتوں کی حمایت کرنے کے آرزو مند ہیں۔ اس حوالے سے اتحادی ملک باغی فوج کی تربیت اور انہیں مسلح کرنے کے لیے کوششوں میں ہیں۔ لیکن داعش ان تمام کوششوں کے باوجود ابھی تک کسی بڑے نقصان سے دوچار نہیں ہو سکی ہے۔

متعلقہ عنوان :