تبلیغی اجتماع کے فوراً بعد رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار گرینڈ آپریشن کا امکان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:11

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) تبلیغی اجتماع کے فوراً بعد رائے ونڈ میں تجاوزات کے خلاف مرحلہ وار گرینڈ آپریشن سیکنڈ فیزکی بازگشت سنائی دینے لگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ نیب پنجاب نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈی جی ایل ڈی اے اورڈی سی او لاہور سے تبلیغی اجتماع رائے ونڈ کو جانے والے راستوں کے اردگرداور مختلف سڑکوں کے اطراف میں سیاسی و سرکاری آشیرباد پر زیر تعمیر غیر قانونی ہاؤ سنگ سکیموں، مین بازار میں 156سرکاری دوکانات پر قبضے اور صحن غلہ منڈی میں تجاوزات کو بوجوہ تحفظ دینے پر رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

پہلے مرحلے میں غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں میں تمام تعمیرات مسمار کی جائیں گی ۔دوسرے مرحلے میں مین بازار رائے ونڈ میں تقریباًایک ارب روپے مالیت کی سرکاری دوکانوں پر پچھلے پندرہ سال سے قابض156 مخصوص خاندانوں کو شکنجے میں لیا جائے گا ۔ تیسرے مرحلے میں مین بازار سمیت رائے ونڈ کے اطراف میں ہائے ویز کی جگہ کو ذاتی املاک میں شامل کرنے والوں کے کارروائی کی جائے گی۔جبکہ صحن غلہ منڈی میں ماڈل بازارفیز ٹو کی تعمیر میں رکاوٹوں کو ختم کرنا بھی گرینڈ آپریشن کا حصہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :