شہرقائد،مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مبینہ مقابلوں کے دوران8ملزمان مارے گئے
جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:10
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) شہرقائد میں جمعہ کومختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرزکے مبینہ مقابلوں کے دوران8ملزمان مارے گئے ۔گارڈن میں عوام کے ہاتھوں 2ڈاکو پکڑے گئے زدوکوب کے بعد پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کالعدم تنظیم کے علاقائی امیر کمانڈر سلطان کی موجودگی کی اطلاع پر سہراب گوٹھ کوئٹہ ٹاون میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی ۔
پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں کمانڈر سلطان 3ساتھیوں سمیت مارا گیا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ۔لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا ۔ادھر سچل تھانے کی حدود سکندر آباد میں لوٹ مار کے دوران ڈاکووٴں کا سامنا اسنیپ چیکنگ پر مامور پولیس اہلکاروں سے ہوگیا ۔(جاری ہے)
پولیس اہلکاروں کو دیکھ کر ڈاکووٴں نے فائرنگ کردی ۔
جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 25سالہ اللہ دتہ ولد باغ علی ہلاک ہوگیا ۔جبکہ اس کا دوسرا ساتھی گرفتار کرلیا گیا ۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔لیاری کے علاقے رنگی واڑہ میں رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن میں لیاری کے جرائم پیشہ گروہ کا کارندہ مارا گیا ۔ہلاک ہونے والے دہشت گرد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا ۔علاوہ ازیں لیاری کے علا قے چاکیواڑہ تھانے کی حدود رانگی واڑہ ہادی گودام پر خفیہ اطلاع پر رینجرز نے چھاپہ مار ا ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی رینجرز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں لیاری جرائم پیشہ افراد کے گروہ کے 3کارندے مارے گئے بعدا ازاں دہشت گرد وں کی شناخت گل حسن الیاس عرف مولا کرن ، امداد بلوچ اور شریف کے ناموں سے ہوگئی رینجرز ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق عزیر بلوچ گروپ سے بتایا جا تا ہے ملزمان قتل، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان ، بھتہ خوری ، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے ۔ ملزمان کے قبضے سے راکٹ لانچر ، ایس ایم جی سمیت بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کر لیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.