دھرنے نہ ہوتے تو حکومت پٹرول 20 اور ڈیزل15 روپے مذید سستاکرتی ، خواجہ آصف،

اسلام آباد میں دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچا ، ، وفاقی وزیر دفاع

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر برائے پانی وبجلی ،وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے اسلام آباد میں نہ دیتے جاتے تو حکومت پٹرولیم مصنوعات میں دوگنا کمی کا اعلان کرتی۔

(جاری ہے)

دھرنوں کی وجہ سے روپے کی قدرکم ہوئی اور حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کم کا اعلان کیا ہے۔ مرکز میں دونوں جماعتوں کے دھرنے نہ ہوتے تو حکومت پٹرول 20 اور ڈیزل15 روپے مذید سستاکرتی۔ دھرنوں کی وجہ سے پاکستانی معشیت کو نقصان پہنچا ہے۔ جس کی وجہ سے حکومت کے لے مشکلا ت پید ا ہورہی ہیں ۔