Live Updates

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے بارے میں خط لکھ کر پھرتی دکھائی، جواب میں خط لکھا اب استعفوں کے معاملے پر ٹھنڈ پڑ گئی ہے،سردار ایاز صادق

جمعہ 31 اکتوبر 2014 23:02

الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے بارے میں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے ممبران کے استعفوں کے بارے میں خط لکھ کر پھرتی دیکھائی اس کے جواب میں خط لکھا اب استعفوں کے معاملے پر ٹھنڈ پڑ گئی ہے جمعہ کو میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے خط لکھا تھا جس کے جواب میں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے الیکشن کمیشن کو مطلع کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کی تصدیق نہیں ہو سکی انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفوں کے معالے پر ٹھنڈ پڑ چکی ہے اس پر مذید کچھ نہیں ہو سکتا اگر استعفے دینے ہیں تو جاوید ہاشمی کی طرح اسمبلی میں آکر اعلان کر یں یا پھر فرد فرد آکر سپیکر چیمبرمیں ملیں

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات