Live Updates

وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:58

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو سالانہ نتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وکلاء برادری نے نو منتخب قیادت پر جو اعتمادکیا ہے وہ اس پر پورا اترے گی ،وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرفضل حق عباسی، سیکرٹری چوہدری مقصود اور دیگر عہدیداروں کے نام اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں جمہوری نظام کے استحکام ، آزاد عدلیہ کی بحالی اور جمہوری روایات کے فروغ کے لئے وکلاء برادری نے تاریخی کردار ادا کیا ہے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں بھی انہیں اپنا موثر کردار جاری رکھناہے-وزیراعلیٰ نے امید ظاہر کی کہ وکلاء برادری کی نومنتخب قیادت وکلاء کی فلاح ، ان کے مسائل کے حل اور بار کی بہتری کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائے گی-

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات