دھرنا نہ ہوتا تو تیل کی قیمت 20 روپے فی لیٹر کم ہوتی : خواجہ آصف

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:53

دھرنا نہ ہوتا تو تیل کی قیمت 20 روپے فی لیٹر کم ہوتی : خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے اور ہم ہی نیا پاکستان بنائیں گے اور راہ میں روڑے اٹکانے والی کوئی طاقت نیا پاکستان بننے سے نہیں روک سکتی۔

(جاری ہے)

عمران خان کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی کا کریڈٹ دھرنے کو دینے کے حالیہ بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی دار الحکومت میں جاری دھرنوں کے سبب ملکی معیشت متاثر ہوئی اور روپے کی قدر میں کمی ہوئی ، اگر یہ دھرنے نہ ہوتے تو تیل کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک کی کمی کرتے۔

متعلقہ عنوان :