صحبت پور،اچانک آگ بھڑکنے سے چار سالہ بچہ جھلس کر ہلاک

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:47

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) صحبت پور کے علاقے گوٹھ عباس کھوسہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پانچ گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے چار سالہ بچہ محمد اسحاق جھلس کر ہلاک ہوگیا اور آگ سے امیربخش ، محمد مرید کٹوہر ، امام دین ، عبدالمجید ،غلام سرور کے گھر مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے گھرمیں موجود تمام سامان بھی جل گیا علاقے کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابوں پانے کی کوشش کرتے رہے اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی گاڑی صحبت پور سے پہنچ گئی اور مزید آگ کے پھیلنے کو قابوکرلیا۔

متعلقہ عنوان :