سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا، سینئر اساتذہ یونیورسٹی کی مزید بہتری کے لئے کام کریں، ڈاکٹر مجاہد کامران

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رہتا ہے اور ختم نہیں ہوتا سینئر اساتذہ یونیورسٹی کی مزید بہتری کے لئے کام کریں وہ پنجاب یونیورسٹی اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام انسٹی ٹیوٹ آف ایڈمنسٹریٹو سائنسز میں شعبہ جات کے سربراہان کے 5 روزہ تربیتی پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈین فیکلٹی آف لاء پروفیسر ڈاکٹر شازیہ نورین قریشی، کنوینر پروفیسر ڈاکٹر محمدزکریا ذاکر، ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ انجینئر طارق مجید قریشی اور پنجاب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا کہ باقاعدہ تربیت کے بغیر کلچر میں تبدیلی نہیں ہو سکتی اور موجودہ انتظامیہ نے پہلی مرتبہ افسران کی تربیت کے کورسز شروع کرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ جات کی ظاہری حالت سے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ شعبہ کا سربراہ کیسا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے ٹریننگ کورس کو کامیابی سے منعقد کرانے پر منتظمین کو مبارکباد دی۔