Live Updates

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہمارے دھرنے کی وجہ ہوئی ، عمران خان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے جاری آذادی مارچ کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پی ٹی آئی کے دھرنے کی وجہ سے کی ہے۔ دھرنانہ ہوتا تو حکومت ایک روپیہ بھی کم نہ کرتی۔ پی ٹی آئی حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف سڑکوں پر آواز بلند کرے گی۔

پی ٹی آئی کی 30 نومبر کی احتجاجی کال حکومت کے لیے خطر ے کی گھنٹی ثابت ہوگی ۔ انہوں نے کہا گو نواز گو کا نعرہ ظالم نظام کے خلاف ایک آواز ہے جو کہ ہر پاکستانی شہری کی زبان پر ہے۔ حکومت کی ظالمانہ پالیسوں کے خلاف اور قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف پی ٹی آئی ہر فورم پر کیس لڑے گی۔ قومی اداروں کی نجکاری پالیسی کے خلاف ہر سطح پر مذاحمت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے جعمیت العلمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولان فضل الرحمان اسلام کے ٹھیکیدار بنے ہوئے ہیں وہ اسلام کے نام پر سیاست کرتے ہیں۔ وہ صرف پی ٹی آئی کے خلاف بیان دے سکتے ہیں ۔ پی ٹی آئی اپنے کلچر اور تہذیب کے مطابق جلسے کر رہی ہے۔ خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنا جے یو آئی ف کے سربراہ کی فطر ت بن چکاہے ۔ پی ٹی آئی اپنی پارٹی اور کسی بھی خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کو برداشت نہیں کر ے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا 30 نومبر کی احتجاجی کال حکومت کے لیے خطرہ ثابت ہوگی ۔ لوگوں کا جم غفیر حکومت کی بنیادیں کھوکھلی کردے گا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کے خلاف عدالت میں جائے گی۔ اسپیکر کون ہوتے ہیں جو پی ٹی آئی ارکان کے استعفی قبول نہیں کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کو مسلم لیگ نواز نے باقاعدہ پالیسی کے تحت چرایا ہے۔

اور انصاف لینے کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں ۔ دھاندلی کرنے والوں کو سزانہ ملی تو انتخابی اصلاحات کا کیا فائد ہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کو انصاف نہ ملے تو ملک میں کسی کو بھی انصاف ملنا مشکل ہوجائے گاکیونکہ پاکستان میں سزا اور جزا کا قانون امیر غریب کے لیے الگ الگ ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی غریبوں کا مقدمہ لڑرہی ہے اور اور پوری قوم کی آواز بن گئی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا پی پی پی اور ن لیگ ایک ہی سکے کے دورخ ہیں ۔ دونوں جماعتیں ایک دوسرے کا احتساب نہیں کرسکتیں بلکہ مک مکاؤ کی پالیسی پر گامز ن ہیں ۔ مسلم لیگ نے قومی اداروں کو بیچنے کی پالیسی بنالی ہے ۔ پی ٹی آئی قومی اداروں کی نجکاری کے خلاف باقاعد ہ مہم چلائے گی۔ قومی اداروں کی نجکاری کا مطلب ہے قومی اثاثوں کو فروخت کرنا۔ انہوں نے کہا 30 نومبر کا احتجاج حکومت کے لیے طوفان ثابت ہوگا۔ پی ٹی آئی 30 نومبر کو بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے حکومت سے مطالبہ کرے گی۔ حکومت پر دھرنوں کا اثر نہ ہوتا تو وفاقی حکومت کی ظالمانہ پالیسان عوام کو کچل کررکھ دیتیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :