محرم الحرام میں مذہبی منافرت کیخلاف سُنی تحریک کی راولپنڈی میں پیغام امن ریلی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان سُنی تحریک کے زیراہتمام محرم الحرام میں مذہبی منافرت کیخلاف فروغِ پیغام حسین  کیلئے کلمہ چوک راولپنڈی کینٹ سے پیغام امن ریلی نکالی گئی جسکی قیادت مفتی لیاقت علی رضوی،علامہ ہاشم مجددی،ڈاکٹرطیب رضا، علامہ عبداللطیف قادری ودیگرنے کی۔ریلی کے شرکاء نے بینرزاورکتبے اُٹھارکھے تھے جن پر دہشتگردی، انتہاپسندی اورفرقہ واریت کیخلاف جبکہ امن کے حق میں نعرے اورمطالبات درج تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی نے کہا کہپیغام حسین پیغام امن ہے۔ملک انتہائی نازک حالات سے گزررہاہے اورکسی مذہبی یالسانی انتہاپسندی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔قوم امن کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔نظریاتی اختلافات کو تصادم میں بدلنے کی سازشوں کو ناکام بناناہوگا۔

(جاری ہے)

حضرت امام حسین  کی شہادت امن دشمنوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔

ملک میں قیام امن کیلئے حسینی کردارکو زندہ کرنیکی ضرورت ہے۔سُنی تحریک ملک سے مذہبی منافرت اورانتہاپسندی کیخلاف بیداری ٴ شعورکیلئے ملک بھر میں ”پیغام امن“ کانفرنسیں اورریلیاں منعقدکرے گی۔اس موقع پرمنظور کی گئی مختلف قراردادوں میں مطالبہ کیاگیاکہ حکومت محرم الحرام میں اشتعال پھیلانے کی ہر سازش کا راستہ روکے۔جلسیجلوسوں پر حملے کرنیوالوں کو کھلی چھٹی دینے کی بجائے حکومت قیام امن کیلئے اپنی ذمہ داری نبھائے۔

کالعدم قراردی گئی دہشتگردتنظیموں کودوبارہ نئے ناموں سے کام کرنے سے روکا جائے۔اہلسنّت پُرامن ہیں، ملک میں شیعہ سُنی فسادکا کوئی وجود نہیں،حکومت درودوالوں اوربارودوالوں میں فرق کرے۔ملک کے پرامن اورمحب وطن طبقہ اہلسنّت وجماعت کو شیعہ دیوبندی فرقہ ورانہ فساد میں نہ گھسیٹاجائے ۔گزشتہ سال سانحہ راجہ بازار پرقائم کیے گئے تحقیقاتی کمیشن کی رپورٹ کوقوم کے سامنے لایاجائے۔

سانحہ راجہ بازار میں شعائراسلام کی بیحرمتی کرنیوالے شرپسندوں کو قانون کے کٹہرے میں لایاجائے۔ مذہبی منافرت کے خاتمے کیلئے قرآن وسنت کے منافی لٹریچر کو ضبط کر کے تلف کیا جائے۔ملک میں فساد کی اصل جڑ غیرملکی مذہبی مداخلت ہے ۔ کالعدم جماعتوں کی بیرونی فنڈنگ روکنے کیلئے ریاستی سطح پر ٹھوس اقدامات کیے جائیں ۔مساجد اور مدارس کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے تمام مکاتب فکرکے مدارس کی چھان بین کی جائے۔

دہشت گردی میں ملوث گرفتار ملزمان کو سپیڈی ٹرائل کے ذریعے سخت ترین سزائیں دلوائی جائیں۔تمام جماعتیں شرپسندوں سے لاتعلقی کااعلان کریں اورشرپسندوں کے پشت پناہوں کو بھی قانون کے شکنجے میں لایاجائے۔تمام مکاتب فکرکے علماء اورذاکرین منبر و محراب سے قوم کو امن و یکجہتی کا پیغام دیں۔تمام مسالک نظریات کا مقابلہ طاقت کی بجائے نظریات سے کرنیکی روش اپنائیں۔سُنی تحریک ملک میں قیام امن کیلئے حکومت اورانتظامیہ کا مکمل ساتھ دیگی۔اس موقع پر علامہ غفران محمودسیالوی، مفتی قاضی سعیدالرحمن، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، غلام مصطفی قادری، محمدفہدحسین قادری ودیگربھی موجود تھے۔(

متعلقہ عنوان :