لاکھوں روپے بھتہ لینے والوں سے نجات دلائی جائے ‘اغواء اور لوٹ مار کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اب مافیا نے کھلے عام بھتہ مانگنا شروع کردیا، رہنما گڈز ٹرانسپورٹ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) ماہانہ لاکھوں روپے بتھہ لینے والوں سے نجات دلائی جائے ‘اغواء اور لوٹ مار کی وارداتوں کے ساتھ ساتھ اب مافیا نے کھلے عام بھتہ مانگنا شروع کردیا ہے ‘انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپوٹروں کو عدم تحفظ کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بعض ٹرانسپوٹرز خوف کی وجہ سے نافیا کو اب بھی بھتہ دے رہے ہیں ۔پورٹ قاسم سے چلنے والے گڈز ٹرانسپوٹرز سے ماہانہ 50لاکھ روپے سے زائد کابھتہ لیا جارہا ہے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزگڈز ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے نیشنل ہائی وے پر بھتہ مافیا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کیا ۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین عبدالروف قرار نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے ہم پورے ملک میں قیمتی سامان کی ترسیل کا کا م سرانجام دے رہے ہیں جب کہ آئے روز ہمیں اور ہمارے ڈرائیوروں کو اغواء کرلیا جاتا ہے اور گاڑیوں کو لوٹ لی جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک جانب ہمارے ڈرائیور اور ٹرانپوٹرز غیر محفوظ ہو چکے ہیں تو دوسری جانب قیمتی سامان کی مد میں بھی مہمیں بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ 6ماہ 2درجن سے زائد گاڑیوں کو اغواء کی جاچکاہے جن سے کڑوروں روپے کا مال چوری کرکے فروخت کیا جاچکاہے ۔جس کے حوالے سے انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کے باوجود بھی کوئی فرق نہیں پڑرہا ہے جس کی وجہ ٹرانسپوٹرز یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ ہمارے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے بھی یہ رویہ کیوں رکھا جارہاہے ۔اس موقع پر سندھ بلوچستان گڈز ٹرانسپوٹرز کے رہنما میر خیر بخش کا کہنا تھا کہ ہم سے ماہانہ لاکھوں روپے بھتہ وصول کرلیا جاتاہے ۔

بھتہ نہ دینے پر ہمیں دھکیاں دی جاتی ہیں جنکے بارے میں پولیس سمیت دیگر اداروں کوآگاہ کرتے ہیں مگر کہیں کوئی شنوائی نہیں ہوتی ۔اب ہم پر امن احتجاج کررہئے ہیں اگر ہمیں بھتہ مافیا سے نجات نہ دلائی گئی تو آئندہ ہم سندھ بلوچستان کو بند کرکے احتجاج کریں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی ۔علی بروہی اور اعظم بروہی کا کہنا تھا ہمارے بعض ٹرانسپوٹرز مافیا سے خوف کی وجہ سے ان کے ساتھ ہیں جس کی واحد وجہ ہمارے ساتھ انتظامیہ کی جانب سے عدم تعاون ہے ۔

بھگٹی گڈز ٹرانسپورٹ کے چیئرمین بشیر بھگٹی کا کہنا تھا کہ حکومت ہم سے ٹیکس وصول کرتی ہے مگر ہمیں تحفظ فراہم نہیں کرتی ۔اگر ہمارے مطالبات مان کر ہمیں بھتہ مافیا سے نجات نہ دلائی گئی تو دس محرم کے بعد ہم ملک بھر میں احتجاج کریں گے۔گڈزٹرانسپوٹرز نے نیشنل ہائی پر قائم مردان پڑول پمپ پر احتجاج گزشتہ روز بعد نماز جمعہ شروع کیا تھا جو مغرب تک جاری رہا تاہم بعد ازاں مقامی انتظامیہ کی مداخلت کے باعث احتجاج کو ختم کردیا انتظامیہ کی جانب سے ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن ‘ ڈی ایس پی بن قاسم ٹاؤن شریک تھے ۔