ملک میں تیل کی قیمتیں ہمارے دھرنے کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں ، 30 نومبر کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور سرکاری اداروں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کرینگے ، عمران خان ،
30نومبر تک الیکشن کمیشن سے کچھ مزید حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق بھی ہو جائیگی اور نواز شریف کا استعفیٰ لیں گے ، اسمبلی میں استعفے قبول نہ کر نیکا ڈرامہ چل رہا ہے ، سپیکر کون ہوتے ہیں ہمارے استعفے نہ قبول کر نے والے ،خطاب
جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:37
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمتیں ہمارے دھرنے کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں ، 30 نومبر کو جب عوام کا سمندر دھرنے میں شامل ہو گا تو بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور سرکاری اداروں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کریں گے اور اس وقت تک الیکشن کمیشن سے کچھ مزید حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق بھی ہو جائے گی تو ہم نواز شریف کا استعفیٰ لیں گے۔
ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود حکومت دھاندلی کر کے اقتدار میں آئی ہے اور اقتدار میں آ کر بھی ان سیاستدانوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر نہیں کئے جبکہ الٹا ملکی اثاثے نجکاری پالیسی کے تحت بیچ رہے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ ہمارا دھرنا حکومت پر ایک پریشر ہے جو حکومت کو مختلف اقدامات کرنے پر مجبور کر رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہپونا اس کی ایک مثال ہے، حالانکہ یہ قیمت کم از کم 15 روہے فی لیٹر کم ہونی چاہئے تھی ، اب ہم 30نومبر کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور نجکاری روکنے کے مطالبات سب سے اوپر رکھیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.