بلوچستان سے مزید تین پولیو کے کیسز سامنے آ گئے ، تعداد 235تک پہنچ گئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) بلوچستان کے علاقے قلعہ عبداللہ میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آ گئے رواں سال ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 235 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پیرامیڈیکل اسٹاف کو سیاسی مداخلت کا سامنا ہے جسکی وجہ سے انسداد پولیو مہم میں مشکلات ہوتی ہیں۔ بلوچستان میں تین نئے پولیو کسیز آنے کے بعد صوبے میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :