معاشی تباہی کا ذمہ دار دھرنانہیں کرپٹ محکمے، نااہل حکمران ہیں ،ڈاکٹررحیق عباسی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:29
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر ڈاکٹررحیق احمد عباسی نے ناموافق کاروباری ماحول کے حوالے سے عالمی درجہ بندی میں پاکستان کا مزید گراف گرنے کا ذمہ دار سرکاری مشینری اور نااہل حکمرانوں کو ٹھہرا یا ہے اور 70 دن کے دھرنے کے نتیجے میں معیشت کو پہنچنے والے نقصان کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کے موقف کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ معاشی نقصان سے متعلق وزیر اعلیٰ کے الزام کا جواب ورلڈ بینک کی تازہ ترین رپورٹ میں درج ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں ”معیشت اور دھرنے“ کے حوالے سے منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر خرم نواز گنڈا پور، بشارت جسپال،فیاض وڑائچ، جی ایم ملک ،جواد حامد ،ساجد بھٹی،عبد الحفیظ چوہدری اور عین الحق بغدادی بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکمران اپنا سرمایہ باہر کے ملکوں میں رکھیں گے اور بیرونی دنیا میں کاروبار کرینگے تو باہر والے پاکستان میں کاروبار کرنے کیوں آئینگے؟ جس ملک کے حکمران اپنے ملک کو اپنے سرمائے کے لیے محفوظ نہیں سمجھتے ،کوئی رسک کیسے لے گا؟۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی رپورٹ میں پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کے اسباب کی نشاندہی کر دی گئی ہے جس کی ذمہ دار ی کسی صورت دھرنے پر عائد نہیں ہوتی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ واضح کرتی ہے کہ پاکستان کا عالمی درجہ بندی میں ایک قدم پیچھے ہٹنے کی وجوہات میں پاکستانی متعلقہ اداروں کا عدم تعاون، توانائی کا بحران اور ٹیکسیشن کا غیر منصفانہ نظام ہے۔اس ضمن میں حکمران طبقہ کے اعتراضات حقائق کے منافی ہیں۔ تمام صنعتکار تنظیموں بشمول اپٹما سب نے واضح کر دیا ہے کہ بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ ،خراب لاء اینڈ آرڈر کی وجہ سے سالانہ 1ارب ڈالر کے حساب سے نقصان ہو رہا ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں اور لاکھوں مزدور بے روزگار ہو رہے ہیں، دھرنے کو ذمہ دار ٹھہرانا بدنیتی پر مبنی اور نااہلی پر پردہ ڈالنے کا ہتھکنڈہ ہے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران معیشت ٹھیک کرنے کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آئے اور سب سے زیادہ نقصان بھی معیشت کو پہنچایا، اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کرپٹ انتظامیہ اور بدترین لاء اینڈ آرڈر بہت بڑا مسئلہ ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دوسروں کو ذمہ دار ٹھہرانے سے قبل اپنی گورننس پر توجہ دینی چاہیے جس صوبہ اور ملک میں دن دہاڑے ریاستی مشینری کے ذریعے نہتے اور معصوم شہریوں کو خون میں لت پت کر دیا جائے اور انہیں سرعام قتل کیا جائے اور پھر ان کی ایف آئی آر کے اندراج ،تفتیش کے آغاز اور انصاف کے ہر مرحلہ میں حکومت رکاوٹیں کھڑی کرے وہاں بیرونی سرمایہ کار اپنا سرمایہ کیسے لائینگے؟مزید اہم خبریں
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.