جھنگ: ظالم شخص نے 6سالہ بچے کو کتے کو آگے ڈال دیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:21

جھنگ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) شہر کے نواحی علاقے میں ایک سنگدل شخص نے اپنے ہمسائے کے 6 سالہ بچے کو کتے کے آ گے ڈال دیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 6 سالہ بچے نے کھیلنے کے دوران اپنے ہم عمر بچے کو پتھر دے مارا تھا جس پر متاثرہ بچے کے والد نے بطور سزا اس بچے کو کتے کے آگے ڈال دیا جس پر کتے نے بچے کے جسم کو نوچ ڈالا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو طبی معائنے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور حتمی رپورٹ آنے پر ایف آئی آر درج کر کے کاروائی کی جائے گی۔