Live Updates

دھرنا نہ ہوتا تو تیل کی قیمت کم نہ ہوتی، اب بجلی قیمت بھی کم کروائیں گے: عمران خان

جمعہ 31 اکتوبر 2014 22:21

دھرنا نہ ہوتا تو تیل کی قیمت کم نہ ہوتی، اب بجلی قیمت بھی کم کروائیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں تیل کی قیمتیں ہمارے دھرنے کی وجہ سے کم ہو رہی ہیں ، 30 نومبر کو جب عوام کا سمندر دھرنے میں شامل ہو گا تو بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور سرکاری اداروں کی نجکاری روکنے کا مطالبہ کریں گے اور اس وقت تک الیکشن کمیشن سے کچھ مزید حلقوں میں دھاندلی کی تصدیق بھی ہو جائے گی تو ہم نواز شریف کا استعفیٰ لیں گے۔

ڈی چوک میں جاری دھرنے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں موجود حکومت دھاندلی کر کے اقتدار میں آئی ہے اور اقتدار میں آ کر بھی ان سیاستدانوں نے اپنے اثاثے ڈیکلیئر نہیں کئے جبکہ الٹا ملکی اثاثے نجکاری پالیسی کے تحت بیچ رہے ہیں۔ کپتان کا کہنا تھا کہ ہمارا دھرنا حکومت پر ایک پریشر ہے جو حکومت کو مختلف اقدامات کرنے پر مجبور کر رہا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہپونا اس کی ایک مثال ہے، حالانکہ یہ قیمت کم از کم 15 روہے فی لیٹر کم ہونی چاہئے تھی ، اب ہم 30نومبر کو بجلی کی قیمتیں کم کرنے اور نجکاری روکنے کے مطالبات سب سے اوپر رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی شدہ حکومت کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آ تا جا رہا ہے اور 7 نومبر کو عدالت میں این اے 122 میں دھاندلی کا مقدمہ بھی شروع ہونے جا رہا ہے، اب سپیکر ایاز صادق سٹے آرڈر کے پیچھے نہیں چھپ سکے گا اور پتہ چلے گا کہ اس شخص کے پاس ہمارے استعفے قبول کرنے یا نہ کرنے کا کوئی اختیار ہی نہیں تھا۔ شرکاءسے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 30 نومبر تک نواز شریف کاکردگی بہتر کر لیں کیونکہ اس دن ہم ان سے کہیں گے کہ آپ حکومت نہیں چلا سکے ، آپ استعفیٰ دیں اور گھر جائیں کیونکہ اس دن تو حتمی فیصلہ ہونا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :