بھارت،اعلیٰ افسران کی فرسٹ کلاس سفر پر پابندی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:57
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) بھارت میں حکومت نے اخراجات میں کمی کے لیے افسر شاہی کے درج? اول کے فضائی سفر، فائیو سٹار ہوٹلوں میں قیام اور گاڑیاں خریدنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی اقدامات کا مقصد رواں سال کے مالی بجٹ کے خسارے کو چار اعشاریہ ایک پر لانا ہے۔بھارت میں گذشتہ کئی سالوں سے معاشی ترقی کی شرح سست روی کا شکار ہے اور رواں مالی سال کے لیے ترقی کی شرح کا ہدف 4.7 رکھا گیا ہے۔
بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے حالیہ انتخابات میں اقتصادی ترقی کے نعرے پر کامیابی حاصل کی تھی۔کانگریس کی سربراہی میں قائم گذشتہ حکومت نے سال 2012 اور 2013 کے مالی سال میں اسی نوعیت کے اقدامات کا اعلان کیا تھا۔بھارت کے سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے وزارتِ خزانہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت کے حالیہ بچت اقدامات کا مقصد حکومت کی آپریشنل صلاحیتوں کو قائم رکھتے ہوئے مالی توازن لانا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.