Live Updates

نجم سیٹھی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر ایک ارب روپے کے ہرجانے کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:57

نجم سیٹھی کی جانب سے عمران خان کیخلاف دائر ایک ارب روپے کے ہرجانے کی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) ایڈیشنل سیشن جج یاسرندیم رزاق نے سابق نگران وزیر اعلٰی (پنجاب ) نجم سیٹھی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف دائر ایک ارب روپے کے ہرجانے کی سماعت 3دسمبر تک ملتوی کردی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر یکطرفہ ثبوت طلب کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

درخواست گزارنجم سیٹھی نے بیرسٹرعثمان غنی کی وساطت سے دائردرخواست میں موقف اختیار کررکھاہے کہ عمران خان نے 11اگست کو اپنی ایک پریس کانفرنس میں بغیر کسی ثبوت کے درخواست گزار پر الیکشن میں دھاندلی کے بے بنیاد الزامات عائد کئے تھے جس وجہ سے درخواست گزار کی ساکھ اور شہرت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر درخواست گزار کو عمران خان سے ایک ارب روپے ہرجانہ دلوانے کا حکم دیاجائے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات