گلو بٹ کو جیل میں برتن دھونے پر لگادیا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:35

گلو بٹ کو جیل میں برتن دھونے پر لگادیا گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو جیل انتظامیہ نے قیدیوں کے برتن دھونے پر مقرر کردیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی جیل انتظامیہ نے کیمپ جیل میں قیدیوں کے جھوٹھے برتن دھونے پر ڈیوٹی لگادی اور کہا کہ اگر گلو بٹ محنت اور لگن سے کام کرے گا تو اس کی سزا میں کمی بھی ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گلو بٹ اپنے ایک بیان میں کہہ چکے ہیں کہ انہیں بالی ووڈ اور لالی ووڈ سے فلموں میں کام کرنے کی آفر ہوئی ہے لیکن اب گلو بٹ کا فلمی کیریئر بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :