اسلام آباد ہائیکورٹ میں گونتاموے جیل میں قید پاکستانی شہری احمد ربانی کی رہائی کے لیے باقاعدہ آئینی درخواست دائر کردی گئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں گونتاموے جیل میں قید پاکستانی شہری احمد ربانی کی رہائی کے لیے باقاعدہ آئینی درخواست دائر کردی گئی ہے ۔ درخواست میں سابق صدر پرویز مشرف ،وزرات داخلہ اور وزارت دفاع کو فریق بنایاگیاہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈوکیٹ مرزا شہزاد اکبر نے درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ ایک پاکستانی شہر ی احمد ربانی کو 2001 ء میں گرفتار کرکے امریکن حکومت کے حوالے کردیاگیا ۔

13 سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود حکومت نے پاکستانی شہری کی رہائی کے لیے کوء اقدامات نہیں کیے۔ درخواست عدالت عالیہ سے استدعاء کی گئی ہے کہ پاکستانی شہری کو امریکن حکومت کے حوالے کرنے پر سابق صدر کے خلاف کاروائی کی جائے اور پاکستانی حکومت کو احکامات جاری کیے جائیں کہ احمد ربانی کی رہائی کے لیے قانونی اقدامات کرنے اور پاکستانی شہری تک رسائی دینے کی اجازت دی جائے۔

متعلقہ عنوان :