کراچی،شہریوں نے لوٹ مار کرتے 2 ڈاکو پکڑ لئے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) کراچی کے علاقے گارڈن میں شہریوں نے لوٹ مار کرتے ہوئے 2 ڈاکو پکڑ لئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گارڈن کے علاقے میں دو ڈاکو لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہریوں نے انہیں پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے دونوں ڈاکوؤں کی خوب پٹائی لگائی اور پھر انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں سے چھینی گئی موٹرسائیکل اوراسلحہ برآمد کرلیا ہے۔#

متعلقہ عنوان :