طویل عر صے بعد مغویان کو عد الت کے سا منے پیش کیا گیا، اے این پی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی دفتر باچاخان مرکز سے جار ی کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر چیرمین جما ل شاہ کے صاحبزادے اسد اللہ شاہ اور بھتیجے عبد الخا لق شاہ، کو عد الت کی طر ف سے بحراست جو ڈیشل منتقل کر نے کوخو ش آئند قر ار دیتے ہوئے کہا کہ طویل عر صے بعد مغویان کو عد الت کے سا منے پیش کیا گیا، اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے پر امن اورجمہوری جد وجہد اپنا کر اغو ا نماگر فتاری کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کر ایا، بیان میں اس امید کااظہار کیا گیا کہ قانون ،انصا ف کی حکمر انی کے لیے اگر کسی بھی شہری کے خلاف کو ئی الز ام یا مقدمہ ہو توعدالتوں کے سامنے پیش کیا جا ئے، تاکہ انصا ف اور عدل کے تقا ضے پورے ہوں،یا د رہے کہ پارٹی کے بز ر گ رکن چیرمین جمال شاہ دسمبر 2013کو با ز یا ب ہوئے، علا وہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے صو بائی پر یس ریلیز میں گز شتہ روز عوامی نیشنل پارٹی ضلع ژ و ب کے پر امن اور نہتے کارکنوں پر پو لیس کی جا نب سے لا ٹھی چارج اور انھیں زد و کوب کر نے کی شد ید الفاظ میں مذ مت کر تے ہوئے کہاگیا کہ پارٹی نے شہر کے اند ر چوری ، ڈکیتی ، رہزنی اور منشیات فر وشی اور امن وامان کی خر اب صو ر تحال کے خلاف احتجاجی ریلی نکا لی ، لیکن افسو س کا مقام ہے کہ ضلعی انتظا میہ نے ان مذ کو رہ با لا جر ائم کو روکنے کے بجائے پارٹی کے کارکنوں پر تشد د شر وع کیا، جس سے انتظا میہ ، ڈاکوں اور منشیا ت فر و شوں کی گٹھ جوڑ کی عکا سی عیا ں ہو تی ہے، بیان میں چیف سیکرٹری اور آئی ، جی پو لیس سے ان نار وا عملیات کا نوٹس لینے اور ضلعی پو یس آ فسر کی پوری تبا دلہ کا مطالبہ کیا گیا،بصو ر ت دیگر عوامی نیشنل پارٹی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :