پنجاب میں ایک شوگر مل شکر گنج ملز جھنگ نے گزشتہ روز گنا کے کریشنگ سیزن کا آغاز کر دیا،

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:14

اٹھارہ ہزاری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پنجاب میں ایک شوگر مل شکر گنج ملز جھنگ نے گزشتہ روز گنا کے کریشنگ سیزن کا آغاز کر دیا،صوبے کی باقی تمام شوگر ملوں کے نومبر کے دوسرے ہفتے کے بعد چلنے کے امکانات ہیں شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کریشنگ سیزن کے باقاعدہ آغاز کیلئے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہ کیا ہے ملوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گنا کی شوگر ریکوری ابھی کافی کم ہے لہٰذا فوری سیزن شروع کرنا شوگر انڈسٹری کے مفاد میں نہ ہے پنجاب میں گنا کی زیادہ تر پیداوار دریائی علاقوں میں ہوتی ہے جہاں سیلاب کیوجہ سے دیگر تمام فصلیں تباہ ہو چکی ہیں کاشتکار اب ا پنی ضروریات پوری کرنے اور فصلوں کی آئندہ کاشت کیلئے انتظامات کرنے کیلئے کماد کی تیار فصل کی جلد برداشت پر ہی امید لگائے بیٹھے ہیں کریسنگ میں زیادہ تاخیر سے ان کا نقصان ہو سکتا ہے واضح رہے شکر گنج ملز جھنگ پہلے بھی اکتوبر میں سیزن کا آغاز کرتی ہے ملز کے ایس وی پی ایگریکلچرل ملک منظور حسین نے بتایا کہ ہم نے امسال بھی بروقت اور سب سے پہلے مل چلانے کا فیصلہ صرف اور صرف کسانوں کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے تاکہ سیلاب کیوجہ سے مشکلات کا شکار کسان گنا کی نقد پے منٹ حاصل کر کے اپنی ضروریات پوری کر سکیں اور گندم کی وقت پر بوائی کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :