کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر محمد اشرف بنگلوری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ اتحاد کی بدمعاشی ختم کرے‘ حکومت ازخود ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرے‘ کرایوں میں کمی نہ کرنے والی ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کی جائے‘ ٹرانسپورٹ اتحاد کے شہریوں کو ریلیف نہ دینے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی کے اندر 70 فیصد بسیں اور کوچز سی این جی سے چلائی جاتی ہیں جوکہ ڈیزل سے 40 فیصد کم پر ملتی ہے‘ کراچی کے عوام کو لازمی کرایوں میں کمی کا فائدہ ملنا چاہئے‘ کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کراچی کے عوام کے ساتھ ہے۔ اشرف بنگلوری نے مزید کہا کہ میڈیا نے ٹرانسپورٹ اتحاد کا دماغ خراب کر رکھا ہے میڈیا ٹرانسپورٹ اتحاد کا دوسرا چہرہ بھی دکھائے کہ وہ کیسے اربوں روپے کا فنڈ ملنے کے باوجود ٹرانسپورٹرز کو کچھ نہیں دیتا‘ جلی ہوئی گاڑیوں سمیت بیگار میں پکڑی گاڑیوں کا معاوضہ بھی ہڑپ کرلیتا ہے۔#

متعلقہ عنوان :