ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد (کل) ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جائیگا ‘ ارشد خان نیازی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی ایشن نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کل( ہفتہ ) شام 6بجے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

ٹرانسپورٹ اونر ایسوسی کے جنرل سیکرٹری ارشد خان نیازی کا کہنا ہے کہ آج ہونیوالے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی کمی کا اعلان کیا جائیگا اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5فیصد کمی کا امکان ہے ۔