پولیس کا سپرہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک، 9 محرم کو دہشت گردی کا منصوبہ بنادیا گیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پولیس نے سپر ہائی وے پر مبینہ مقابلے میں3دہشت گردوں کو ہلاک کرکے 9 محرم کو شہر میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنانے کا دعوی کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ملیر را انوار کے مطابق پولیس نے سپر ہائی وے کے علاقے کوئٹہ ٹان میں ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی جس کے دوران دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 مسلح ملزمان ہلاک ہوگئے۔

را ؤ انوار نے کہا کہ ہلاک ہونیوالے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا جن میں فضل اللہ گروپ کامقامی امیر بھی شامل ہے، تینوں ملزمان خود کش حملہ آور تھے اور کراچی میں 9 محرم کے جلوس پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس، بارود سے بھری بوریاں،اسلحہ اور بھاری تعداد میں ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے ہیں جبکہ مکان سے بھی بھاری تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد کیا۔