آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتارکئے گئے29 افغان باشندوں کورہاکردیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:53

آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتارکئے گئے29 افغان باشندوں کورہاکردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے دوران گرفتارکئے گئے29 افغان باشندوں کوجذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیئے آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران گرفتار29افغان باشندوں کورہا کردیاہے،افغان باشندوں کادہشت گردوں سے تعلق ثابت نہیں ہوا،آئی ایس پی آرکے مطابق افغان باشندے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں سے آپریشن کے دوران گرفتارکئے تھے ، یہ تمام افراد غیرقانونی طورپر رہائش پذیر تھے، افغان باشندے جذبہ خیرسگالی کے تحت افغان حکومت کے حوالے کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :