وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پشاورمیں بڑے چڑیا گھر کے قیام کی منظوری دیدی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:53

وزیراعلی خیبرپختونخوا نے پشاورمیں بڑے چڑیا گھر کے قیام کی منظوری دیدی

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے پشاور میں ایک بڑے چڑیا گھر کے قیام کی منظوری دی ہے جبکہ چڑیا گھر کیلئے جگہ اور فنڈز کی منظوری بھی دیدی گئی ہے منصوبے کیلئے 10 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں تاہم وزیر اعلیٰ نے چڑیا گھر کیلئے جگہ کا انتخاب ہو جانے پر تعمیراتی کام کے آغاز کیلئے 5 کروڑ روپے کے فوری اجراء کی ہدایت بھی کر دی ہے یہ عظیم الشان چڑیا گھر پشاور یونیورسٹی سے ملحقہ رینج منیجمنٹ ریسرچ گارڈن پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کی 29 ایکڑ اراضی پر قائم ہو گا جس میں دنیا بھرکے انواع و اقسام کے چرند و پرند کیلئے محکمہ جنگلی حیات کوٹاسک تفویض کیا گیا ہے واضح رہے کہ لاہور کا چڑیا گھر 25 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جورقبے اور تنوع کے لحاظ سے پشاور کے چڑیا گھر سے چھوٹا رہ جائے گاپرویز خٹک کی ہدایات کے تحت چڑیا گھر کے قیام کیلئے محکمہ جنگلی حیات کے چیف کنزرویٹر اور پاکستان فارسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر جنرل کے مابین تحریری معا ہدہ بھی ہو گیا ہے جس کے تحت چڑیا گھر میں سیاحوں کیلئے بہترین اور پرکشش سہولیات کے علاوہ جنگلات و جنگلی حیات کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کو تحقیقی سرگرمیوں کیلئے رسائی کے مواقع بھی مہیا کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :