پاکستان نے 29افغان قیدیوں کو افغانستان کے حوالے کر دیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:52

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) پاکستان نے 29افغان قیدی افغان حکام کے حوالے کر دیے، پاک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان افغان شہریوں کو آپریشن ضرب عضب کے دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں کے گرفتار کیا گیا تھا اور سیکورٹی فورسز کی تحویل میں تھے، بیان میں کہا گیا ہے دوران تفتیش ان تمام افغان شہریوں کا کسی بھی قسم کی دہشتگردی اور دہشتگردوں سے تعلق ثابت نہیں ہوا بلکہ یہ تمام لوگ غیر قانونی طور پر پاکستان آئے تھے اور شمالی وزیر ستان کے مختلف علاقوں میں بغیر دستاویزات کے رہائش پذیر تھے، تمام قیدیوں کو پاک افغان سرحد پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا،

متعلقہ عنوان :