وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا عادی نہیں ،ملک مسائل میں گھرا ہے: سراج الحق

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:49

وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا عادی نہیں ،ملک مسائل میں گھرا ہے: سراج الحق

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک اس وقت بڑے مسائل سے دوچار ہے تاہم دھرنوں کے معاملے پر سیاسی جرگے نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب دوسرے مسائل پر بھی توجہ دیں گے جبکہ میں وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا عادی نہیں ہوں۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آج تک آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ملک اس وقت تک چاروں طرف سے خطرات میں گھرا ہوا ہے ، ہمیں بیک وقت سیاسی بحران، آئی ڈی پیز، بلوچستان میں بغاوت ، بھارتی جارحیت اور قدرتی آفات کا سامنا ہے اور اس وقت میں اعلیٰ ظرف قیادت ہی ان مسائل سے نمٹ سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی بحران کے حل میں سیاسی جرگے نے اہم کردار ادا کیا تھا اور اب بہت جلد بلوچستان کے معاملے پر بھی سیاسی جرگہ اہم ملاقاتیں کرے گاجبکہ عمران خان اور نواز شریف دونوں ہی حمایت مانگتے ہیں مگر میں وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کا عادی نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :