راولپنڈی ،سردار امیر ایڈووکیٹ کا گھر نذرآتش کرنے کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت منظور

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء)تھانہ بسال اٹک میں درج سردار امیر ایڈووکیٹ کے گھر کو نذرآتش کرنے کے مقدمے میں ملوث دو ملزمان کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر دو نے ملزمان کے وکیل عبدالخالق ایڈووکٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے مذکورہ بالا فیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

ملزمان اختر نواز اور ربنواز پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تھانہ بسال اٹک کے علاقے میں واقع سردار امیر ایڈووکیٹ کے گھر پر حملہ کرکے اسے نذرآتش کردیا تھا جس پر تھانہ بسال پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کیا تھا ملزمان نے فاضل عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کروارکھی تھی گزشتہ روز سماعت کے دوران فاضل عدالت نے ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ایک ایک لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کاحکم سنادیا ہے۔