راولپنڈی، بار کے سینئر وکیل پر مخالفین کا حملہ ، نقدی اور موبائل چھین لیے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے سینئیر وکیل پر بھکر میں مخالفین کا حملہ نقدی اور موبائل چھین لیے واقع پر مقدمہ درج نہ کرنے پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کا شدید احتجاج پنجاب حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکیل الطاف احمد ایڈوکیٹ 27اکتوبر کو ایک مقدمے کی پیروی کے لیے بھکر گئے جہاں پر ملزمان قمر الحسن ،محمد رضوان،مشتاق احمد اور ظفر اقبال وغیرہ نے جن سے ان کی دشمنی چلی آرہی ہے نے حملہ کردیا اور شدید زدکو ب کرتے ہوئے نقدی موبائل فون وکالت کا لائیسنس چھین لیا جس کا مقدمہ تھانہ سنکیرہ ضلع بھکر پولیس تاحال درج نہ کرسکی جس پر راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار کے صدر اور جنرل سیکٹری سمیت وکلاء برادری نے اس واقع پر شدید احتجاج کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے ملزمان کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :