فلم ” شو قیند“ میں شرابی کا کردار ادا کرنا میرے لئے کافی مشکل تھا ، اکشے کمار

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:20

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) بالی ووڈ سٹار اکشے کمار نے کہا ہے کہ ” دی شوقیند“ میں شرابی کردار ادا کرنا تھوڑا سا مشکل تھا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلم شوقیند میں میرا کردار ایک شرابی کا تھا جو کہ کافی مشکل کردار تھا انہوں نے کہا کہ فلم میں مختلف موڈز میں دکھائی دونگا اور میرا یہ کردار میری حقیقی زندگی سے بالکل مختلف ہے انہوں نے کہا کہ فلم میں انوپم کھیر کے ساتھ کام کرکے بھی مجھے بہت مزہ آیا میں نے اپنی فلم بھی ان کے ساتھ ہی کی تھی انہوں نے کہا کہ ابھی تک مجھے نیشنل ایوارڈ نہیں مل سکا تاہم اس کا غم نہیں ہے.

متعلقہ عنوان :