سکھر،مولانا فضل الرحمن و دیگر علماء کرام کی حفاظت کیلئے آیت کریمہ کا ورد

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن و دیگر علماء کرام کی حفاظت کیلئے آیت کریمہ کا ورد ، تفصیلات کے مطابق سندھ کی مشہور و معروف علمی و دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ سکھر میں جامعہ کے ناظم و شیخ الحدیث حضرت مولانا قاری خلیل احمد کی ہدایت پر قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن و دیگر علماء کرام کی حفاظت کیلئے آیت کریمہ کا وردکیا گیا اور دعا خیر کراتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ حق و سچ کی آواز بلند کرتے ہوئے ملک پاکستان کی اسلامی روایت کی پاسبانی کی ہے اللہ رب العزت کے حضور ہم ان سمیت دیگرعلماء کرام کی حفظ ا مان کی دعا کرتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :