پشاورآئی جی خیبر پختونخوا کا ناقص تفتیش پر تھانہ نظام پور کے ایس ایچ اُو بختاج خان اور محرر اسدجان کومعطل کر کے محکمانہ کارروائی کا حکم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی نے ناقص تفتیش کرنے پر تھانہ نظام پور کے ایس ایچ اُو بختاج خان اور محرر اسدجان کوفوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے ایک شہری نے پولیس اسٹیشن نظام پور کے ایس ایچ اُو اور محرر کے خلاف ایک کیس کی ناقص تفتیش کے بارے میں درخواست دی تھی۔

(جاری ہے)

جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے آئی جی پی نے نوشہرہ کے سینئر پولیس آفسران کے ذریعے ان شکایات کو چیک کیا تو انہوں نے اپنی رپورٹ میں ان شکایات کو بالکل درست قرار دیتے ہوئے آئی جی پی کو اپنی رپورٹ پیش کی۔ آئی جی پی نے نوشہرہ کے سینئر افسران کی رپورٹ کی روشنی میں ایس ایچ اُو نظام پور بختاج خان اور محرر اسد جان کو فوری طور پر معطل کرکے اُن کے خلاف مزید محکمانہ کاروائی کرنے کا حکم جاری کر دیاہے۔اس سلسلے میں آئی جی پی نے ریجنل پولیس آفسر مردان کو ہدایت کی ہے کہ وہ دونوں کے خلاف حکمانہ کاروائی جلد از جلد مکمل کرکے انہیں اپنی رپورٹ پیش کریں۔تاکہ ان کی روشنی میں مزید کاروائی عمل میں لائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :