Live Updates

اسلام آباد،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،گو نواز گو کے نعرے

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:11

اسلام آباد،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ ،گو نواز ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور گو نواز گو کے نعرے لگائے الیکشن کمیشن کے حکام سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جمعہ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کے کارکنوں نے بھر پور احتاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی وزیر اعظم کے خلاف نعرے بازی کی 2013کے عام انتخابت کو جعلی قرار دیا اور کہا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام زمہ داری قبول کرتے ہو ئے اپنے عہدوں سے استعفے دیں مظہرین نے ہاتھوں میں حکومت مخالف نعروں کے کتبے اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے دو گھنٹے شاہراہ دستور کو احتجاج کر کے بند رکھا ۔احمد نواز

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات