معاشی ترقی کیلئے اپنی ذہنی پسماندگی کا خاتمہ اولین شرط ہے ،محمد خان اچکزئی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے اپنی ذہنی پسماندگی کا خاتمہ اولین شرط ہے۔ جدید شعبوں کے ماہرین پیدا کرنے سے ہی سماجی اور سیاسی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جاسکتا ہے جدید وقت کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ہمیں جدید علم و دانش سے بھرپور استفادہ کرنا ہوگا جس کیلئے علاقائی اور گروہی خول سے نکل کر قومی اور ملی سوچ وفکر اپنانا ضروری ہے کیونکہ چھوٹی سوچ رکھنے والے ہمیشہ چھوٹے رہ جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی مشیر خزانہ میر خالد لانگو کی قیادت میں خضدار کے وفد سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے گورنر بلوچستان کو بتایا کہ کلی وڈیرہ جمعہ خان لانگو میں منصوبہ آبنوشی اور بجلی کے چا ر ٹرانسفارمرکی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

گورنر نے وفد کے مسائل غور اور توجہ سے سنے اور ان کے حل کے حوالے سے اپنے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی دریں اثناء گورنر بلوچستان سے صوبائی اسمبلی کے رکن میر غلام دستگیر بادینی کی قیادت میں نوشکی کے وفد نے بھی ملاقات کی وفد نے بلوچستان کے گورنر کو نوشکی شہر اور اس کے مضافات میں پانی کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا گورنر نے وفد کو منصوبہ آبنوشی فراہم کرنے کا یقین دلایا وفد نے گورنر کو نوشکی شہر کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی دریں اثناء قلعہ عبداللہ کے سابق ڈی سی حاجی امین اللہ خان اچکزئی اور چمن سے حاجی عبداللہ خان کی قیادت میں وفود نے بھی گورنر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔

متعلقہ عنوان :