عمران خان کی تبدیل والی گاڑی میں ریسورس کے علاوہ کوئی گیئر نہیں ،امیر حیدر ہوتی
جمعہ 31 اکتوبر 2014 20:04
مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) سابق وزیراعلیٰ اوراے این پی کے صوبائی صدر امیرحیدرخان ہوتی ایم این اے نے کہاکہ عمران خان کی تبدیل والی گاڑی میں ریسورس گیئر کے علاوہ دوسرا کوئی گیئر نہیں ،حلفاً کہتاہوں کہ اپنے دور حکومت میں مردان کے حق کیلئے کسی ضلع کی حق تلفی نہیں کی ،دوبارہ وزیراعلیٰ بنا تو مردان میں ویمن یونیورسٹی قائم کروں گا،ماں دھرتی کی خدمت اورپختون قوم کو یکجا کرنا میری زندگی کا مشن ہے ،وہ جمعہ کی شام یونین کونسل ساول ڈھیر میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر حاجی باورخان خٹک،حاجی سبزعلی خان خٹک ،محمد سلیمان خٹک ،گوہر شیدخٹک اورحکم خان نے اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہوکراپنے خاندانوں اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا اجتماع سے پارٹی کے ضلعی صدر حمایت اللہ مایار،لطیف الرحمان ،حاجی سبزعلی خان خٹک ،جلبل خٹک ،اکمل لیونے اورشوکت حمید خٹک نے بھی خطاب کیا اے این پی کے صوبائی صدر نے پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ٹوپیاں پہنائیں اورانہیں مبارک باددی اپنے خطاب میں امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ گذشتہ ڈیڑھ سال میں صوبائی حکومت نے صوبے میں کوئی قابل ذکر کارنامہ انجام نہیں دیا ہمارے دور میں تعلیمی ادارے ،سڑکیں ،ہسپتال اورمساجد بن رہے ہیں ،صوبے کو نام کی شناخت دی این ایف سی ایوارڈ کی شکل میں 110ارب روپے مرکزی حکومت سے حاصل کرکے بڑی مشکل سے تمام اختیارات اسلام آباد سے خیبرپختون خوا منتقل کئے اپنے دورمیں مردان کو صوبے کے دوسرے بڑے شہر ہونے کی حیثیت سے اس کا حق دیاہے آئندہ موقع ملا تو ویمن یونیورسٹی کا عوامی مطالبہ پورا کروں گا اے این پی کے صوبائی صدر نے کہاکہ پختونوں نے تحریک انصاف پر اعتماد کیا لیکن پی ٹی آئی والوں نے یہاں سے اختیارات بنی گالہ منتقل کئے اوراب پختون قوم کے قسمت کے فیصلے اٹک پار شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کررہے ہیں تبدیلی اور سستے انصاف کی دعویدار اپنوں وعدوں سے مکر گئے ہیں اورپختون قوم وعدہ شکنوں سے بدلہ لے کر دم لے گی انہوں نے کہاکہ عمران خان کو پختون مینڈیٹ کی کوئی پرواہ نہیں وہ وزیراعظم بننے کے کھیل کھیلنے میں مصروف ہیں اوران کی نظریں پنجاب پر ہے جہاں سے اکثریت حاصل کرنے کے چکر میں ہیں انہوں نے مرکزی حکومت پر بھی کڑی تنقید کی اورکہاکہ میاں نوازشریف کو یہاں سے مینڈیٹ نہ ملا تو اس نے بھی اس کی سزا پختونوں کو دے دی اور یہاں کے عوام کے ساتھ ساتھ اپنی پارٹی سے بھی منہ موڑ لیاہے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کے نقشے میں پنجاب ہی پوراپاکستان ہے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اے این پی اقتدار کے بغیر پختونوں کی خدمت پر یقین رکھتی ہے اوراسے اپنی فرض منصبی سمجھتی ہے انہوں نے کہاکہ نئے پاکستان کے نام پرووٹ لینے والے اسلام آباد میں ناچ گانوں میں مصروف ہیں اورپختون روایات کا جنازہ نکال نکال دیاہے انہوں نے کہاکہ پختون قوم نے پی ٹی آئی کو ووٹ ناچ گانوں اوردھرنوں کے لئے نہیں دیے تھے بلکہ نئے پاکستان ،سستے انصاف ،مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے ان پر اعتماد کیاگیاتھا انہوں نے کہاکہ پختون قوم اپنے فیصلے پر نادم ہیں اوروہ بنی گالہ سے واپس اختیارات اپنے صوبے لا کر دم لیں گے امیرحیدرخان ہوتی نے کہاکہ اس وقت پختون گوناگو مسائل سے دوچارہیں اورانہیں اپنی حالت زار بدلنے کے لئے اتحاد واتفاق کامظاہر ہ کرناہوگاا ورانہیں چترال سے ڈیرہ تک سرخ جھنڈے تلے اکھٹے ہوکر مسائل کا حل ڈھونڈنا ہوگا انہوں نے کہاکہ اے این پی کے دورحکومت میں ہر طرف ترقی اورخوشحالی کے منصوبے جاری تھے ہستپال ،تعلیمی ادارے ،سڑکیں ،پارک ،مساجدا ورجنازگاہیں بنی رہی تھیں موجودہ حکومت نے اپنے قیام سے اب تک کوئی میگا پراجیکٹ شروع نہیں کیاانہوں نے کہاکہ انتخابات میں عمران خان پورے پاکستان میں پھرتے رہے لیکن ان پر دوسرے صوبوں کی قومیتوں نے اعتماد نہیں کیا اورپختون قوم ان کے جھوٹے دعووٴں اوروعدوں میں آگئے تاہم انہوں نے کہاکہ پختون قوم عہد شکنوں سے بدلہ لینا جانتے ہیں انہوں نے آنے والا دور اے این پی اورسرخ جھنڈے کا ہے کیونکہ ہمارا مقصد اللہ کی رضا کے لئے اللہ کی مخلوق کی خدمت ہے انہوں نے کہاکہ مردان کی ترقی کے لئے انہوں نے کسی بھی ضلع کی حق تلفی نہیں کی لوگوں نے دوبارہ خدمت کا موقع دیاتو مردان میں ویمن یونیوسٹی قائم کروں گا انہوں نے مزید کہاکہ اے این پی کے دور میں ہرطرف ترقی کاد ور دورہ تھا انہوں نے کہاکہ ان کے دور میں کالاڈھاکہ کانام تورغر رکھ کر اسے ضلع کا درجہ دیاگیا اورا س پسماندہ علاقے کے لئے ساڑھے چار ارب روپے کے پیکج کی منظوری دی موجودہ صوبائی حکومت کی جھوٹے دعووٴں کے علاوہ کوئی کارکردگی نہیں ہے قبل ازیں امیرحیدرخان ہوتی نے شامل ہونے والے افراد کے گھروں پر پارٹی جھنڈا بھی لہرایا پارٹی کارکنوں اور این وائی یو کے نوجوانوں نے پرجوش نعروں میں اپنے صوبائی لیڈر کا استقبال کیا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
-
فواد چوہدری کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے مبینہ رشوت وصولی معاملے پر ریکارڈ دواپریل کو طلب
-
پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
-
صدرزرداری کی پیوٹن کو روسی صدرمنتخب ہونے پر مبارکباد
-
صدر زرداری کے ویڑن ’ایڈ نہیں ٹریڈ‘ کو مشعل راہ بنانے کی ضرورت ہے، شازیہ مری
-
آصف زرداری، نواز شریف، یوسف گیلانی کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، نیب سے رپورٹ طلب
-
فلیگ شپ، ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اور حسین نواز بری
-
ڈاؤ یونیورسٹی نے کتے کے کاٹے کی ویکسین اینٹی ریبیز ویکسین" ڈاؤ ریب" تیار کرلی
-
اب آصف زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے، پارک لین ریفرنس میں وکیل کے دلائل
-
سیالکوٹ، گھریلو تنازع پربیوی نے پیٹرول چھڑک کر شوہرکو آگ لگا دی
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارپہلے غیرملکی دورے پربرطانیہ روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.