جیکب آباد،پی ایس 14پر ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف امیدوار سپریم کورٹ پہنچ گئے، الیکشن رکوانے کیلئے سرگرم

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:56

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 14پر ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف امیدوار سپریم کورٹ پہنچ گئے، الیکشن روکوانے کے لیے سرگرم ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 14پر دوبارہ انتخابات کے کراچی ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار سردار محمد مقیم کھوسو اور دوسرے نمبر پر آنے والے مسلم لیگ نواز کے امیدوار محمد اسلم ابڑو سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں جہاں پر دونوں امیدوار اپنی کامیابی کی دعویٰ کررہے ہیں اور ٹریبونل کے دوبارہ انتخابات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اپنی کامیابی کے اعلان کے منتظر ہیں ، اس سلسلے میں دونوں امیدواروں کی جانب سے اپنے وکلاء کے ساتھ مشاورت جاری ہے ،رابطہ کرنے پر مسلم لیگ نواز کے محمد اسلم ابڑو نے کہا کہ الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ گنتی میں میرے 1936ووٹ زیادہ نکلے، الیکشن ٹریبونل کو چاہیے تھا کہ وہ میری کامیابی کا اعلان کرتی مگر کراچی ٹریبونل نے غلط فیصلہ دیا جس کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل کی ہے ،پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار محمد مقیم کھوسو نے رابطہ کرنے پر کہا کہ میں اس وقت کوئی موقف پیش نہیں کرسکتا اور اپنا موقف دینے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق دونوں امیدواروں کے سپریم کورٹ میں جانے کے بعد جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پی ایس 14پر دوبارہ الیکشن کے امکانات کم ہوگئے ہیں کیونکہ تاحال الیکشن کمیشن کی جانب سے جیکب آباد کے صوبائی حلقہ پر دوبارہ الیکشن کے لیے شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر جیکب آباد کے صوبائی حلقہ کا فیصلہ ہوگا

متعلقہ عنوان :