سب اپنا فرض ادا کریں،داعش کا خطرہ پاکستان میں داخل ہو گیا : الطاف حسین

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:50

سب اپنا فرض ادا کریں،داعش کا خطرہ پاکستان میں داخل ہو گیا : الطاف حسین

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ دنیا میں سویت یونین کا وجود ختم کرنے کے لئے پہلے طالبان کو بنایا گیا اور پھر ساری عالمی طاقتیں ان کو افغانستان میں چھوڑ کر نکل گئیں تاہم یہ عذاب پاکستان نے بھگتا اور اب پھر داعش کا خطرہ پاکستان میں داخل ہو گیا ہے جس پر میں قوم کو آگاہ کر رہا ہوں کہ سب اپنا فرض ادا کریں۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے کارکنان سے خصوصی خطاب میں انہوں نے کہا کہ داعش القاعدہ اور طالبان سے بڑا خطرہ ہے اور پاکستان کی فوج تنہا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتی، پوری قوم کو فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہو گا کیونکہ اس سے قبل سارے عرب ممالک نے طالبان کو پیسے دے کر استعمال کیا اور جب پیسے ملنا بند ہو گئے تو طلبان نے جرائم شروع کر دیئے تھے جس پر میں نے قوم کو آگاہ کیا تھا اور فوج نے کاروائیاں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اور علامہ طاہر القادری آج غریبوں کو پارلیمنٹ میں لے جانے کی بات کر رہے ہیں مگر میں ان کی سیاست شروع سے پہلے ہی غریبوں کو ایوان میں پہنچا چکا ہوں۔