Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے،

ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک میں تین دنوں سے پانی نایاب سارانظام درہم برہم ہوگیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:45

ٹانک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء ) صو بہخیبر پختون خواہ کے ضلع ٹانک کے ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک میں تین دنوں سے پانی نایاب سارانظام درہم برہم ہوگیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے ہسپتالوں کی حالت زار بہتر بنانے کے دعوے دہرے کے دہرے رہ گئے ہیں ۔ہسپتال میں تین دنوں سے پانی نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں ،ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

صوبائی وزراء اسلام اباد میں دھرنے دینے میں مصروف ہونے کی وجہ سے صوبائی حکومت کا کنٹرول سرکاری محکموں پر مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے۔اور کوئی بھی محکمہ صوبائی حکومت کا حکم ماننے کے لئے تیار نہیں ہے اور پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔جمعہ کے دن پرنٹ و الیکٹرانکس میڈیا کے نمائندوں نے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

ہسپتال پہنچتے پر لوگوں نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا ۔تاجر راہما ملک مراد علی خان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ہم نے مولانا فضل الرحمن کے بھائی عطاوالرحمن کو قومی اسمبلی نشست پر اس لئے شکست دی کہ مولانا عطاوالرحمن جب اس ضلع سے قومی اسمبلی کا ممبر منتخب ہوئے تھے تو انھوں نے کامیابی کے بعد پانچ سال تک ضلع ٹانک کا دورہ نہیں کیا ۔

ان کا کہناتھا کہ ہمارا خیال تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی برسراقتدار ہوکر عوام کی مشکلات میں کمی کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت جب سے برسراقتدار ائی ہے لوگوں کی مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ تین دن تک ڈسٹرکٹ ہسپتال میں پانی نہ ہونا اس قسم کے حالات ہم نے کبھی نہیں دیکھے ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں نے جب ڈسٹرکٹ ہسپتال ٹانک کے میڈیکل سپرنٹنڈیٹ ڈاکٹر اسلم شیرانی سے رابطہ قائم کیا تو انھوں نے کہا کہ ہم نے محکمہ پبلک ھیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ایکسین کو تین روز قبل لیٹر بھیجا ہے ۔جس کی کاپی ڈپٹی کمشنرٹانک کو بھی بھیج ہے مگر ابھی تک پانی کی سپلائی بحال نہیں ہوئی ہے۔ایم ایس نے اس بات کی تصدیق کردی کہ ہسپتال کو پچھلے تین دنوں سے سپلائی بند ہے۔

جس کی وجہ سے نہ صرف مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ ڈاکٹروں اور دیگر سٹاف بھی سخت پریشان ہیں۔ ٹانک کے تاجروں اور سماجی شخصیات نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی وزیراعلی پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ وہ ڈسٹرکٹ ہستپال ٹانک میں پانی کی فراہمی کا تین دنوں سے معطل رہنے کا سخت نوٹس لیں اور پانی کی فراہمی ہنگامی بنیاد پر یقینی بنائی جائے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات