نیب نے مضاربہ سکینڈل کے مرکزی خان محمد کو گرفتار کرلیا ، احتساب سے نو روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:18

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) قومی احتساب بیورو (نیب )نے مضاربہ سیکنڈل کے مرکزی ملزم خان محمد کو حراست میں لیتے ہوئے ملزم کا احتساب عدالت سے 9روز کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔جمعہ کو نیب راولپنڈی نے مضاربہ سیکنڈل میں عبدالله ٹریڈرز کے خان محمدکومعصوم عوام کو دھوکہ دیتے ہوئے 701 ملین کا فراڈ کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے ۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی ہے کہ ملزم نے دیگر ملزمان کی مدد لیتے ہوئے معصوم عوام کو اسلامی تجارت کے نام پر سرمایہ کاری کا جھانسہ دیتے ہوئے عوام الناس کو لوٹا۔ نیب نے ملزم کو احتساب عدالت کے سامنے پیش کیا جس پر احتساب عدالت نے ملزم کا 9 دن کا جسمانی ریمانڈدے دیا ہے۔مضاربہ سیکنڈل میں نیب راولپنڈی نے تا حال بیس ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

جن میں مفتی احسان الحق، مفتی ابرارالحق، حافظ محمد نواز، معین اسلم، عبیدالله، مفتی شبیراحمد عثمانی، سجاد احمد، آصف جاوید، غلام رسول ایوبی، محمد حسین احمد، حمیدنواز، محمد عرفان، بلال خان بنگش، مطیع الرحمن، محمد نعمان قریشی، سید عکشیدحسین، محمد عادل بٹ، محمد ثاقب، عمیر احمد اور خان محمدشامل ہیں۔ اس کے علاوہ نیب مضا ربہ سیکنڈل میں تاحال 6 ریفرنسز بھی احتساب عدالت میں دائر کر چکاہے۔ چیئر مین نیب نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی تمام تر کوششوں کو مزید تیزکیا جائے تاکہ مضاربہ سیکنڈل کے تمام ملزموں کو گرفتار کر کے جلد از جلد عوام کو ان کی لوٹی ہوئی رقم انکو واپس دلائی جاسکے۔

متعلقہ عنوان :