ایف بی آرکا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر سے 21 نومبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 31 اکتوبر سے 21 نومبر تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحق ڈار اور ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشوارے برائے سال 2014ء جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کی کئی درخواستیں موصول ہونے کے بعد کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف بی آر اور ممبر (ان لینڈ ریونیو پالیسی شاہد حسن اسد) نے ایک بیان میں کہا کہ یہ درخواستیں ایف پی سی سی آئی، صوبائی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، آل پاکستان ٹیکس بارز ایسوسی ایشن، پاکستان ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن، آل پاکستان انجمن تاجران اور مختلف تجارتی اور کاروباری تنظیموں کی طرف سے دی گئی تھیں اور کہا گیا کہ محرم الحرام اور عاشورہ کی وجہ سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرا سکی، کئی ٹیکس دہندگان حج کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں تھے اور ان میں سے کئی ابھی تک وطن واپس نہیں پہنچے۔