پاک آرمی نے اپنی امدادی سرگرمیوں کو تھرپارکر کے دور افتادہ علاقوں تک وسعت دیدی

جمعہ 31 اکتوبر 2014 19:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31اکتوبر۔2014ء)پاک آرمی نے اپنی امدادی سرگرمیوں کو خشک سالی سے متاثرہ ڈپلو، مٹھی، کھینسر، رتن جوتر اور دھنائی اور تھرپارکر کے دور افتادہ علاقوں تک وسعت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق راشن کی تقسیم کے مقامات کی تعداد 4 سے بڑھا کر 12 کر دی گئی ہے جبکہ سات مزید طبی امدادی کیمپ بھی قائم کئے گئے ہیں اور ان کی مجموعی تعداد 11 ہو گئی ہے جو متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ خشک سالی سے متاثرہ افراد میں 35 ٹن راشن تقسیم کیا جا چکا ہے۔ دور افتادہ علاقوں میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزید راشن بھی گرایا جا رہا ہے۔ اب تک 4105 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے جبکہ علاقے میں موبائل میڈیکل اور راشن ٹیمیں بھی متاثرین تک پہنچ رہی ہیں۔